احمدآباد،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے دوارکا پہنچے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تیکھی تنقیدکی ہے۔ انہوں نے مودی اور آر ایس ایس کے خلاف حملہ کیا۔نوٹ بندی پرحکومت اور پی ایم کو گھیرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی جی نے بغیر کسی سے مشورہ لیے ہندوستان کی معیشت پر زبردست حملہ کیاہے۔ اس کے بعد اور وہ وہاں نہیں روکا۔ یہ پابندی چھوٹی دکانوں اور تاجروں کے لیے کی گئی تھی، اور پھر حکومت جی ایس ٹی کے ساتھ آگئی۔راہل گاندھی نے حکومت پرامیر لوگوں کاساتھ دینے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں جو کمزور اور غریب ہیں ان کے لیے ان کے دل میں جگہ نہیں ہے۔ لیکن امیرکے لیے یہ سب دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کانگریس کی حمایت کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی حکومت نوجوان اور غریبوں سے ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور پٹرول ڈیزل کے دام بڑھانے والے یہ فیصلے مودی حکومت کے سب سے غلط فیصلے ہیں۔ ان سے عام آدمی کا روزگار چھیناگیا اورچھوٹی چھوٹی صنعتیں بندہوگئی ہیں لیکن حکومت ان فصلوں کو صحیح بتا کر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔